(ویب ڈیسک) اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔ اسپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پیش نظر اسپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔