ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواست پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا گیا

 اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواست پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم کیس کی سماعت , عدالت نے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواست پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار مجید غوری سمیت دیگر فریقین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب نے عدالت میں مؤقف پیش کیا اور پالیسی پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرائی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ آوارہ کتوں کے حملوں کو روکنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ یہ بھی استدعا کی گئی کہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی بچی کے ورثاء کو مناسب اور معقول معاوضہ دیا جائے۔عدالت نے پالیسی پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer