ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی مراکز میں طالبات کا برقع اتروانے کا معاملہ، چیئرمین میٹرک بورڈ نے نوٹس لے لیا

امتحانی مراکز میں طالبات کا برقع اتروانے کا معاملہ، چیئرمین میٹرک بورڈ نے نوٹس لے لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (میٹرک بورڈ) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر عزت اور رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ شکایات سامنے آئی تھیں کہ امتحانی مراکز پر طالبات کے ساتھ سخت یا نامناسب چیکنگ کی جا رہی ہے۔

اسی تناظر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ طالبات اور والدین کے خدشات دور کیے جائیں گے۔

ہدایات کے مطابق طالبات کی چیکنگ مہذب اور باوقار طریقے سے کی جائے گی جس کے لیے خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ہدایات کا مقصد طالبات کا ذاتی وقار اور مذہبی حساسیت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نقل کو بھی روکناہے۔

Ansa Awais

Content Writer