طاہر جمیل: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے، جبکہ شالیمار ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں صفائی کے لیے 1100 سے زائد ورکرز اور 110 آپریشنل گاڑیاں متحرک ہیں، جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے لیے 190 لوڈر رکشے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے اہم مقامات پر خصوصی صفائی انتظامات کیے ہیں جن میں شالیمار باغ کے اطراف، مادھو لعل حسین دربار، قبرستانوں اور ملحقہ راستے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیلم سینما کمرشل مارکیٹ، کوٹلی پیر عبدالرحمٰن اور جمیل پارک کے گرد و نواح میں صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
مزید برآں علی پارک، بھوگیوال روڈ، شالیمار لنک روڈ اور محمد علی شادی ہال کے اطراف بھی صفائی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ چائنہ سکیم، چمڑہ منڈی، مصری شاہ، شاد باغ اور گھوڑے شاہ میں صفائی ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں۔
باغبان پورہ بازار اور رام گڑھ بازار میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ شالیمار ٹاؤن میں 6 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی کے مطابق فضل پورہ ویسٹ انکلیوژر اور چائنہ سکیم کے عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ دیہی یونین کونسلز میں بھی صفائی کے انتظامات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے 9 ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔