ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب میں نئی حکمت عملی متعارف

ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب میں نئی حکمت عملی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پنجاب بھر میں بائیو ڈائیورسٹی کوریڈورز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ایچ اے کی جانب سے تمام ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ منصوبے پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

منصوبے کے تحت بائیو ڈائیورسٹی کوریڈورز میں مقامی النسل درختوں کی شجرکاری کو ترجیح دی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے شہتوت، برگد اور شیشم جیسے درختوں کے پودے لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق مقامی درخت کم پانی اور کم دیکھ بھال کے باوجود بہتر نشوونما پاتے ہیں، جس سے ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ وسائل کی بچت بھی ممکن ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں کی شمولیت یقینی بنائیں۔