ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اعلی ٰ مریم نوازکا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں کلچرل شو میں شرکت

پنجاب کی وزیر اعلی ٰ مریم نوازکا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں کلچرل شو میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ترک خاتون اول کی دعوت پر کلچرل شو میں شرکت  کی 

ترکیہ کی خاتون اول ایمنیہ اردوان کے ہمراہ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سٹال کا دورہ کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ترک خاتون اول کے ہمراہ ترک ملبوسات اور دیگر ثقافتی اشیا کا معائنہ کیا،ترک خاتون اول آمینہ اردوان نے ترک ملبوسات اور دیگر اشیاء کے بارے میں آگاہ کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ترک ملبوسات اور اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا 
کلچرل شو کے منتظمین نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے بات چیت کی

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کیا-اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے سیشن سے صرف ترک خاتون اول اور وزیراعلیٰ مریم نواز  نے خطاب کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز انا طولیہ پہنچی تھیں