ویب ڈیسک:تاجکستان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا، گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی تھی۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تاجکستان میں آنے والے زلزلہ کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔