پنجاب بھر میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز

پنجاب بھر میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :پنجاب بھر میں پہلی ایئرایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے ہسپتالوں کی رسائی کے لیے پروازیں لی گئیں۔ ایئر ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں ہسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی 

ایئرایمبولینس سروس کا آغاز جون میں کر دیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انشااللہ، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔  الحمدللہ! ، ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔