گرمی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

گرمی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ بھی ٹھنڈا گزرنے کی پیش گوئی کردی، بارش برسانے والا نیا سسٹم 15 اپریل کو داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15 اپریل سے بارش برسانے کا نیا اسپیل پنجاب میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، جس میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں آندھی اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میٹ آفس کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو وزیرستان، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، بھکر، خوشاب، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم قدرے بہتر رہا اور بارشیں بھی ہوئیں تاہم دوسرے عشرے میں گرمی کی شدت بڑھ گئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر