ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عائشہ خان کی شادی، مہندی کی رسم میں حمزہ علی عباسی شریک، ہلہ گلہ کرتے رہے

عائشہ خان کی شادی، مہندی کی رسم میں حمزہ علی عباسی شریک، ہلہ گلہ کرتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف ٹی وی اداکارہ ماڈل عائشہ خان کے شوبز چھوڑنے کی وجہ منظر عام پر آگئی، آرمی آفیسر کو جیون ساتھی چن لیا۔ مہندی کی رسم میں فنکاروں کی شرکت جبکہ ولیمہ پندرہ اپریل کو ہوگا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق معروف ماڈل اداکارہ عائشہ خان جنہوں نے ایک ماہ قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ آرمی آفیسر سے شادی کررہی ہیں۔ عائشہ خان کی تیل مہندی کی رسم ہوئی جس میں ان کے قریبی عزیز دوستوں رشتہ داروں نے شرکت کی۔

معروف ماڈل کے بہت ہی قریبی دوست اداکار حمزہ علی عباسی بھی شریک ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ عائشہ خان کی اور میجر عقبہ کی دعوت ولیمہ پندرہ اپریل کو ہوگی۔