نواز شریف کے دل پر ایک اور چوٹ، اپنوں نے بھی منہ موڑ لیے

نواز شریف کے دل پر ایک اور چوٹ، اپنوں نے بھی منہ موڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی پرایم ایس ایف کی جانب سے جشن منانا گیا۔  مسلم لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو شکست ہوئی ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایم ایس ایف کی جانب بنانے جانے والے جشن میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں منیر ، طلبہ رہنما بلال شیزاری ، سہیل سرفراز چیمہ، سمیر دیگر ارکان شریک ہوئے۔

 اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تکبر کی سیاست کی ہے۔ جس کو آج خاتمہ ہوا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ حق و سچ کا فیصلہ ہے۔ میاں محمد نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔