ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ، دہی کی سرکاری قیمتیں بے اثر، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

دودھ، دہی کی سرکاری قیمتیں بے اثر، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابو بکر ارشاد :ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لٹر میں فروخت ہونے لگا ہے۔

 اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 260 سے 280 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

  شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔