کلیم اختر: پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اور شرح جاری کر دی۔زرعی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کر دی۔
زمین اور آمدنی پر مبنی زرعی انکم ٹیکس کی شرح واضح کر دی گئی، انکم ٹیکس ریٹرن کی نئی شرح یکم جولائی 2025 سے موثر ہو گی، 12ایکڑ تک زرعی زمین پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
12سے 25 ایکڑ تک فی ایکڑ 300 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا، 25سے 50 ایکڑ تک فی ایکڑ 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 50ایکڑ سے زائد پر فی ایکڑ پر 500 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
پختہ باغات پر فی ایکڑ 600 روپے ٹیکس لاگو ہو گا، غیر سیراب باغات پر 300 روپے ٹیکس لاگو ہو گا، سالانہ 4 لاکھ روپے تک زرعی آمدنی پرکوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
4سے 8 لاکھ تک آمدنی پر 1000 روپے فکس ٹیکس عائد ہوگا، 8سے 12لاکھ روپے تک آمدنی پر 2ہزار روپے فکس ٹیکس وصول ہوگا، 12سے 24 لاکھ آمدن پر 12 لاکھ سےزائد رقم کا 5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
24سے 48لاکھ آمدن پر 60 ہزار کے علاوہ زائد رقم پر 10فیصد ٹیکس عائد، 48لاکھ سے زائد آمدنی پر 3 لاکھ کے علاوہ زائد رقم پر 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔