ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت سے بڑی خبر آگئی

 ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کا کیس،عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے  کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ 

عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے، اس سے قبل مبینہ اغواء کے مقدمہ میں بھی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے۔