ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنانس ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فنانس ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : فنانس ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، عدالت نے پنجاب حکومت، پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
 جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سےبیرسٹر عبداللہ ہارون نے بتایا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ 2025 کے ذریعے سیلز ٹیکس آن سروسز نافذ کیا گیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ سروسز پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف وفاق کو حاصل ہے، صوبائی سطح پر اس کی وصولی آئین اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے۔ استدعا کی گئی کہ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے اور ریسٹورنٹ انڈسٹری سمیت دیگر سروس سیکٹرز پر لگائے گئے نئے ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer