ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بار کونسلز کے امیدواروں کیلئے نئی اہلیت کیخلاف درخواست،16 ستمبر تک مہلت

بار کونسلز کے امیدواروں کیلئے نئی اہلیت کیخلاف درخواست،16 ستمبر تک مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بار کونسلز کے امیدواروں کیلئے نئی اہلیت کیخلاف درخواست، پنجاب بار کونسل کو جواب داخل کرانے کیلئے سولہ ستمبر تک مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بار کونسلز کے امیدواروں کے لئے متعارف کرائی گئی نئی اہلیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر پنجاب بار کونسل کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی۔جسٹس خالد اسحاق نے فہد اکرام بھٹی اور عمران فضل سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی بار کونسلز کے انتخابات قریب ہیں اور امیدوار کافی عرصے سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اس موقع پر نئی اہلیت کے تقاضے متعارف کرانا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ اس کی کوئی قانونی یا اخلاقی بنیاد بھی موجود نہیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے ستدعا کی گئی کہ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والی ان ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ امیدوار اپنے قانونی اور آئینی حقوق کے مطابق انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
،دوران سماعت پنجاب بار کونسل کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

Ansa Awais

Content Writer