جمال الدین:پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا واقعہ، علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت پر سماعت، علیمہ خان اور عظمی خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، عدالت میں وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان اسلام آبادکی عدالت میں پیشی کیلئے گئی ہیں، اے ٹی سی اسلام آباد نے ان کو طلب کر رکھا تھا ۔
عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے دونوں بہنوں کی عبوری ضمانت میں17 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے پراسکیوشن کو ضمانت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔