ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی لاپتا، ایک شخص زندہ بچ گیا

عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی لاپتا، ایک شخص زندہ بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :عمان کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 19 پاکستانی شہری ڈوب گئے, تاحال لاپتا ہیں، جب کہ ایک پاکستانی کو بحفاظت زندہ بچا لیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔
  وفاقی تحقیقات ا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔

حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے۔

وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے جب کہ پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔