فاران یامین :ساؤتھ افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے3 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے.
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم دورہ پاکستان میں 3ون ڈے میچز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 16 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ 19 اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم آج آرام کرے گی،13ستمبر سے پریکٹس کا آغاز کیا جائیگا۔