(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں مزید توسیع ، نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران وفاقی وزیر مقرر کردیا گیا، ان کے محکمے کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔لصدر مملکت نے فواد حسن فواد کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دی ۔فواد حسن فواد سابق بیورو کریٹ اور نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں ۔ جبکہ انہوں نے ورلڈ بنک میں بھی اہم فرائض سرانجام دیے ۔
وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت تقرری کی منظوری دی۔