چینی کی قیمت میں بڑی کمی

 چینی کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 6 روپے کم ہوگئی تاہم  پرچون میں چینی سستی نہ ہوسکی۔

شوگرڈیلرزکا کہنا ہے کہ لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ آئندہ دنوں قیمت مزیدکم ہونے کاامکان ہے۔

 پرچون کی دکانوں پرچینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور دکانداروں کے مطابق چینی مہنگی خریدی ہے، فوری طور پر سستی کیسے کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی  ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپےکی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہوکر 180پر آگئی ہے۔

 گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔