نسیم شاہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دیکھ کر مداح حیران

نسیم شاہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ دیکھ کر مداح حیران
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022ء کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی کھوج لگا لی۔

افغانستان کے خلاف میچ میں جب پاکستان تقریباََ میچ ہارنے ہی والا تھا مگرآخری لمحات میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے گراؤنڈ کا سارا منظر ہی بدل ڈالا۔اُنہوں نے پاکستان کو غیر متوقع طور پر فتح سے ہم کنار کیا جس کے بعد ٹیم نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ ختم ہوتے ہی نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف آخری لمحات میں دھواں دار پرفارمنس کی ویڈیو کلپس اور ایڈیٹس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے، اسی دوران شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا پتہ لگا لیا۔ نسیم شاہ نے زیادہ تر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے ایڈیٹ کی ہوئی اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer