ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے۔
اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔
58 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کے170 رنز بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے۔ بابر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔
Today Babar done a very poor #captaincy
— syed muhammad hadi (@hadishah12451) September 11, 2022
The Player #Nawaz Who just given 3 Runs and got 1 #wicket Then why you have not given the over again? pic.twitter.com/BmZ7QbWE8G
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بابر نے محمد حسنین کے اوورز میں مسلسل پٹائی ہونے کے باوجود نواز سے اوور کیوں نہیں کرائے؟ اور اسی وجہ سے سری لنکن ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
Two times Man of the Match bowled only one over in final... someone please explain this captaincy.#AsiaCup2022Final pic.twitter.com/lqdoEsrpKT
— Talha Hassan ???????? (@khattaks528) September 11, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ کوئی مجھے سمجھائے کے محمد نواز کو صرف ایک اوور کیوں دیا گیا؟واضح رہے کہ محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف 4 اوورز میں 41 رنز دیے۔