ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوزائیدہ بچوں سے لیکر پانچ برس کی عمر والوں کو بھی ویکسین لگانے کی تیاری

نوزائیدہ بچوں سے لیکر پانچ برس کی عمر والوں کو بھی ویکسین لگانے کی تیاری
کیپشن: Corona Vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کی بارہ برس سے کم بچوں کے لئے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک  ویکسین تیار، منظوری کے بعد اکتوبر میں یورپ میں بچوں کو لگانا شروع کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پانچ سے گیارہ برس تک کے بچوں کے لئے جرمنی میں بائیو این ٹیک اور فائزر نے ویکسین تیار کرلی ہے، جس کی اگلے ماہ منظوری ملنے کا امکان ہے۔ ڈیر شپیگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اتھارٹیز نے تمام رپورٹس، کلینکل ٹرائلز اور انکے نتائج پر جانچ مکمل کرلی ہے جبکہ کمپنی نے ویکسین کی پروڈکشن بھی شروع کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری ملتے ہی  بچوں کو ویکسین لگانے کاعمل شروع کردیا جائے گا۔ کمپنی کی چیف میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چھ ماہ کے نوزائیدہ بچوں سے لے کر پانچ برس کے بچوں کے لئے بھی ویکسین تیاری کے نزدیک ہے۔

یادرہے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین یورپ اور امریکہ میں  پانچ تا گیارہ برس کی عمر کے بچوں کے لئے منظور شدہ پہلی ویکسین ہے۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کرتے ہوئے 13 ستمبر سے 15 سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 سے 18 سال عمر کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ (فارم ب نمبر )لازماً درکار ہو گا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مرکزی ویکسین سینٹر ز پہ فائزر ویکسین 15 - 18 سال شہریوں کے لیے موجود ہو گی جبکہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی سکول وکالجوں میں 15- 18 سال کے طلبا کو ویکسین لگائیں گی۔