سی آئی اے کو بڑا ٹاسک مل گیا

CIA
کیپشن: CIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) پیشہ وربھکاریوں کا نیٹ ورک توڑنے کا ٹاسک سی آئی اے کو مل گیا، سی سی پی او  کی ہدایت پر سی آئی اے نے کارروائیاں  کرتے ہوئے ساڑھے 4 سو سے زائد بھکاری گرفتار کرکے اُن کیخلاف  مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے گداگروں کے پیچھے منظم گروہ کو پکڑنے کا ٹاسک سی آئی اے کو دیدیا، گداگری  کے جرم میں پکڑے جانیوالے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بھجوایا جائے گا۔

سی سی پی او  کی ہدایت پر لاہور پولیس نے گزشتہ رات گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور ساڑھے چار سو سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کر لیا، پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں 55، کینٹ ڈویژن میں 28 اور سول لائنز میں 50، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 57، صدر ڈویژن میں 79 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 78 مقدمات درج کیے گئے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر نے اعلیٰ پولیس افسران کو روانہ دو گھنٹے تھانے میں رہنے کا پابند بنا دیا، اعلیٰ پولیس افسران سائلین سے ملاقاتیں کریں گے اور مسائل سنیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer