ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ ( علی رضا، ذیشان صفدر، فہد بھٹی ) موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دلخراش واقعے نے شہریوں کو غم وغصے میں مبتلا کر دیا۔

 فیصل چوک میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کیخلاف احتجاج، وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت دیگر وکلا ء بھی شریک ہوئے، ڈیفنس سوسائٹی کے طلبہ و طالبات بھی سراپا احتجاج بن گئے۔شہریوں نے مال روڈ فیصل چوک پر سی سی پی او لاہور کے خلاف احتجاج کیا، عمر شیخ کے خلاف فیصل چوک پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمر شیخ کو سی سی پی او کے عہدے سے ہٹایا جائے، لالک چوک میں ڈیفنس سوسائٹی کے طلبہ و طالبات نے بھی خاتون سے جنسی زیادتی کے اندوہناک واقعے پر احتجاج ریکارڈ کروایا، سوسائٹی کے طلبہ و طالبات نے بلال الٰہی کی قیادت میں زیادتی کرنے والے ملزموں کو جلد سے جلد پکڑنے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے شہریوں، وکلاء اور طلبا کا کہنا تھا کہ واقعہ کے باعث دل خون کے آنسو رو رہا ہے، حکومت عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو بہتر کرے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کی رات لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جس پر سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں جہاں آبادی تھی؟خاتون نے گھر سے نکلتے وقت  گاڑی کا پیٹرول کیوں چیک نہیں کیا، سی سی پی او لاہور اس بیان کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں.

Sughra Afzal

Content Writer