نواز شریف، مریم اور صفدر کی رہائی کی مدت میں اضافہ

نواز شریف، مریم اور صفدر کی رہائی کی مدت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین روز اضافہ کا فیصلہ کرلیا۔

 بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا۔تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔

شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پیرول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔  جس پر پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین روز اضافہ کا فیصلہ کرلیا۔

Shazia Bashir

Content Writer