ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر پیر 13 اکتوبر 2025 کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً طلبہ، والدین اور عملے کو بندش سے آگاہ کریں اور اداروں کی عمارتوں اور املاک کی حفاظت کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ سکولوں اور کالجوں کے سربراہان ضلعی افسران سے رابطے میں رہیں اور آئندہ احکامات کا انتظار کریں۔ اگر کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا تو معمول کی تدریسی سرگرمیاں منگل، 14 اکتوبر سے بحال کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں سکول اور کالج 13 اکتوبر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔