ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش؛ اربوں ڈالر کا نقصان

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش؛ اربوں ڈالر کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی،سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگیا

کرپٹو کرنسی مارکیٹ (cryptocurrency market)اچانک زبردست گراوٹ کا شکار ہوگئی، جو حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ مندیوں میں شمار کی جارہی ہے۔ اس اچانک دھچکے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالر ز مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔  امریکی حکومت کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی مصنوعات پر نئے ٹیکسز کے اعلان نے عالمی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کردیا، جس کے بعد مارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی۔

 کرپٹو فنانشل انویسٹی گیشن فرم کے ڈائریکٹرجوشوا ڈکٹ کے مطابق، نئے تجارتی اقدامات کے بعد متعدد سرمایہ کاروں کو اپنی پوزیشنز ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جس سے مارکیٹ میں زبردست فروخت کا دباؤ پیدا ہوا۔  لیوریج ٹریڈنگ، یعنی ادھار لے کر سرمایہ کاری کرنے کا رجحان، اس تباہی کی بڑی وجہ بنا۔

 بٹ کوائن(bitcoin) جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے، 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آگئی، جبکہ ایتھیریم(Ethereum) اور دیگر بڑی کرپٹو کرنسیاں چند گھنٹوں میں 20 فیصد سے زائد گر گئیں۔ کرپٹو مارکیٹ کی شدت اس لیے زیادہ رہی کیونکہ یہ چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے۔”جب اسٹاک مارکیٹ بند ہوجاتی ہے تو ردعمل رک جاتا ہے، مگر کرپٹو میں قیمتیں ہر لمحہ بدل رہی ہوتی ہیں، اس لیے اثر دوگنا ہوتا ہے۔ 

 اگرچہ نقصان بہت بڑا ہے، مگر مارکیٹ میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔اب صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے، لگتا ہے مارکیٹ ری باؤنڈ اور استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔ اگر مزید منفی خبریں نہ آئیں تو ممکن ہے مارکیٹ سنبھل جائے۔