ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں 21 اکتوبر سے شدید برفباری کی پیشگوئی

برطانیہ میں 21 اکتوبر سے شدید برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں 21 اکتوبر سے مختلف مقامات پر شدید برفباری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ 

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ اس دوران اسکاٹ لینڈ میں درجۂ حرارت سب سے زیادہ منفی پر جائے گا، جہاں صبح 6 بجے سے 12 بجے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹش ہائی لینڈز اور ایڈنبرا کو بھی برفباری کا طوفان نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی انگلینڈ میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی صورتِ حال سے مسافروں اور مکینوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شمالی ویلز اور اسکاٹ لینڈ سمیت ہائی لینڈز میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی برف باری اور طوفان کے دوران سفر کے حوالے سے بھی ہدایات دی جا رہی ہیں۔