ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت  نےسائنسی مضامین کے تدریسی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی،بنیادی سائنسز اور کلینیکل سائنسز کے شعبہ جات میں اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔
تقرری کی مدت تین سال ہوگی، معاہدہ ختم ہونے پر از سر نو غور ممکن ہوگا،عمر کی بالائی حد 65 سال تک مقرر کی گئی ہے۔
تقرری کا عمل اسپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے شفاف بنیادوں پر ہوگا۔ماضی میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو بھی اس موقع پر شامل کیا جائے گا۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایات کردی ۔تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔