بھارتی بیٹر شبمن گل کے بعد کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا

بھارتی بیٹر شبمن گل کے بعد کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی بیٹر شبمن گل کے بعد  کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں  مبتلا ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث اب ہرشا بھوگلے   14 اکتوبر ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 ہرشاکی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو ایکس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے طبیعت سے متعلق مطلع کیا گیا ہے.

بھارتی صحافی نے لکھا  کہ "میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں شریک نہ ہونے پر مایوس ہوں کیونکہ مجھے ڈینگی ہوگیا ہے اور کم قوت مدافعت اور کمزور کے باعث میری میچ میں شرکت ناممکن ہے"۔

 انہوں نے لکھا  کہ "مجھے امید ہے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل صحتیاب ہوکر واپس آجاؤں گا".ہرشا کی ٹوئٹ پر مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

I am disappointed at having to miss out on #IndiavsPak on the 14th. But I have dengue and the resultant weakness, and lowered immunity, will make it impossible. I am hoping to be back in time for the game on the 19th. My colleagues, and the broadcast crew, have been very helpful…

— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) October 12, 2023

" alt="">

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر شبمن گل بھی گزشتہ کچھ دنوں سے ڈینگی میں مبتلا تھے۔

 شبمن گل بخار کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کیلئے نئی دہلی نہیں گئے تھے جبکہ انہیں پیر کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا,اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر صحتیاب ہورہے ہیں اور ہوسکتا ہے وہ پاکستان کے خلاف ہفتے کو میچ کھیلیں۔