ملک بھر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ملک بھر میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشںوں اور برفباری کا نیا سسٹم کل سے داخل ہو گا، 14 سے 17 اکتوبر کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے، 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، 13 سے 17 اکتوبر کو سوات مانسہرہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 13 سے 17 اکتوبر تک کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 اکتوںر تک لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد،گوجرانولہ  سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  17 اور 18 اکتوںر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز بارش کے باعث  لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔