’عائشہ نسیم نے نسیم شاہ کی یاد تازہ کروا دی‘: سوشل میڈیا پر چرچے

ayesha naseem
کیپشن: ayesha naseem
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرایا، جس میں عائشہ نسیم نے اہم کردار ادا کیا اور دو چھکے لگار ٹیم کو فتح دلائی۔

 بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی عمدہ رہی۔ میچ کی خاص بات جہاں عمائمہ سہیل کی پانچ وکٹیں تھیں وہیں عائشہ نسیم کے لگاتار دو چھکوں ںے پاکستان ٹیم کو سنسنی خیز جیت دلوا دی۔