ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل

پنجاب اسمبلی مچھلی منڈی میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے، حکومتی ممبران کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف غدار کے نعرے، دوسری جانب اپوزیشن کہتی ہے کہ عمران خان اور وفاقی وزیر کے بیانات سب کے سامنے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران عام بحث کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہی سب مل کر اپنے لیڈروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی جب جاتی امرا میں مہندی کی تقریب میں آتا ہے تو بھارت خوش ہوتا ہے۔  ممبی حملے کے بعد نواز شریف کی تقریر پر بھارت خوش ہوا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے پر بھارت پریشان ہوا۔ سستی روٹی پر ن لیگ نے اپنے ووٹرز کو نوازا۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی لیڈروں پر غداری کے فتوے دیئے جار ہے ہیں، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سرحدوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو اور وفاقی وزراء کے بیانات سب کے سامنے ہیں۔

اس دوران حکومت ممبران کی جانب سے غدار جبکہ میاں اسلم اقبال کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ دوران اجلاس جگنو محسن اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی۔