ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کرنل گرفتار

جعلی کرنل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)ضلعی انتظامیہ نے جعلی کرنل پکڑ لیا.ضلعی انتظامیہ کی یو ایف سی جم کو سیل کرنے کے دوران ایک جعلی کرنل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے سی رائے ونڈ عدنان رشید نے کوروونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جم کو سیل کیا تھا.اے سی رائے ونڈ عدنان رشید فیلڈ میں کوروونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا رہے تھے. جم کو سیل کرنے کے دوران ایک شخص شہزاد نواز نے کار سرکار میں مداخلت کی.اے سی رائے ونڈ عدنان رشید کو جم کے خلاف کارروائی کرنے سے روکنے کی کوشش کی.

اس شخص نے اپنے آپ کو حساس ادارے و ایجنسی کا اعلی افسر بتایا.شک پڑنے پر حساس ادارے کو فوری اطلاع دے کر اس کی جانچ پڑتال کروائی گئی.حساس ادارے جانب سے جواب ملا کہ شہزاد نواز کسی سکیورٹی ادارے کا ملازم نہیں،جعلی ثابت ہونے پر اس کو پکڑ کر متعلقہ تھانہ میں بند کروا دیا گیا.اس سے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے.

دوسری جانب ملک میں کورونا نے ایک بار پھر حکومت کی پریشانی میں اضافہ کردیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 افراد ابدی نیند سوچکے ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک روزمیں10اموات ہوئیں، چھ سندھ ، پنجاب ،خیبرپختونخوا ، گلگت اوراسلام آباد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ملک میں کورونا اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار580 تک پہنچ گئی۔ 385 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار317 ہوگئی۔ایکٹوکیسز 8ہزار552 ہوگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer