پی ایس ایل 4 کے لئے ڈرافٹنگ کے شیڈول کا اعلان

پی ایس ایل 4 کے لئے ڈرافٹنگ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہبازعلی: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی ایس ایل 4 کے لئے ڈرافٹنگ کے شیڈول کا اعلان کردیا، لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ڈرافٹنگ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

20نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں پی ایس ایل فور کے لئے چھ ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق لیگ میں شامل تمام ٹیمیں 13 نومبر تک اپنے دس دس کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کی پابند ہیں جبکہ 12 نومبر کو ٹیمیں کھلاڑیوں کی ٹریڈ کا مرحلہ مکمل کریں گی۔

پی ایس ایل ون اور تھری کی ڈرافٹنگ لاہور جبکہ پی ایس ایل ٹو  کی ڈرافٹنگ اسلام آباد میں ہوئی تھی۔ پی سی بی حکام کے مطابق لیگ کی ڈرافٹنگ اسلام آباد منتقل کرنے کا مقصد دوسرے شہروں کو لیگ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔پاکستان سپر لیگ چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری کو ہوگا جبکہ فائنل سمیت لیگ آٹھ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer