ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا احسن اقدام

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا احسن اقدام
کیپشن: City42 - MITB,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کردیا، سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سے روزانہ ایک کروڑ 22 لاکھ بچوں کی حاضری لگانا پڑتی تھی۔

سینئر آئی ٹی ٹیچر مظہر وٹو  نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہونے سے وقت کی بچت ہوتی ہے، سافٹ وئیر اپ ڈیٹ نہ ہونے سے پورا دن حاضری لگانے پر لگ جاتا تھا۔ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہونے سے صرف غیرحاضر بچوں کی حاضری لگانا پڑے گی۔

مظہرووٹو نے بتایا کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہونے کے ساتھ آئی ٹی لیبز بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ سکول کی جتنی بھی آئی ٹی لیبز ہیں تقریبا دس سے بارہ سال پرانی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer