راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نےوزیراعلیٰ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کوجاری رکھنےکافیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنشپ پروگرام کےدوسرےمرحلےکی منظوری کیلئےموصول سمری کی منظوری دیدی گئی، محکمہ ماحولیات وماحولیاتی تبدیلی نےپروگرام کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی تجویزدی گئی۔
دوسرےمرحلےمیں نوجوان گریجویٹس کوکلائمیٹ چینج، ماحولیات و پالیسی سازی پرتربیت دی جائیگی،نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور وعملی قیادت کی صلاحیتیں پیداکرنامقصودہے،پروگرام کےتحت نوجوانوں کوماحولیاتی منصوبہ بندی اورفیلڈورک کےمواقع فراہم کیےجائیں گے۔
پہلے مرحلے میں سینکڑوں طلبا و طالبات مسفید ہوئے،ینگ گریجویٹس ماحولیاتی ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ حاصل کیا،دوسرے مرحلے میں پروگرام کو مزید اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔