(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما پہلے نمبرپر ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی بلے باز بابر اعظم 2 درجہ تنز لی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا دو دو درجہ بہتری کے بعد بالترتیب 11ویں اور 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 4 درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے یں،پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 14 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 4 درجے تنز لی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان کی 5 درجے تنز لی کے بعد رینکنگ 31 ہوگئی جبکہ صائم ایوب 18 درجے بہتر ی کے بعد 36ویں پوزیشن پرموجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستانی بالرشاہین آفریدی ایک درجہ تنز لی کے بعد 16 ویں جبکہ ابرار احمد 18 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،سری لنکا کے کیتھ فلیچر اور اسیتھا فرنینڈو کی 6، 6 درجہ بہتری ہوئی ہے، دونوں بالترتیب 25 اور 26 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
فاسٹ بالر حارث رؤف دو درجے بہتری کے بعد 29 ویں اور محمد نواز 5 درجے بہتری کے بعد 65ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ساؤتھ افریقہ کے ناندرے برگر 46 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 73 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔