ثمرا فاطمہ: پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار رہی، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 364ریکارڈ کی گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
راوی روڈ آلودگی کی شرح 855،،پنجاب یونیورسٹی کے اطرف شرح 804 ریکارڈ،ماڈل ٹاؤن 682،شالیمار روڈ پر آلودگی کی شرح 674،جی سی یو 674،ٹاؤن شپ میں آلودگی کی شرح 656ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی بڑھنے سے فضا دھندلا گئی، حد نگاہ میں کمی کے باعث شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کر دی گئی۔
طبی ماہرین نے مشورہ دیا کہ سموگ کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔