اداکار ہمایوں سعید نے بے شرمی کی حدیں پار کردیں؛ ویڈیو وائرل

Humayun Saeed bold scene in web series
کیپشن: Humayun Saeed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈارمہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہمایوں سعید کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی موجود ہیں، اداکار ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ ہمایوں نے ہالی ووڈ کی ویب سریز میں اداکاری کررہے ہیں، اس سریز کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے جس پر اداکار کا بولڈ سین دکھایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد اداکاری کرنے والے اداکار ہمایوں سعید کے چاہنے والے اور سوشل میڈیا صارفین نالاں ہیں، ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔

نیٹ فلکس کی اوریجنل سیریز ’دی کراؤن‘ کی کہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اُن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔

لیڈی ڈیانا انھیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔’دی کراؤن‘ کا پہلا سیزن 2016 میں ریلیز کیا گیا تھا رواں ہفتے بدھ کو اس کا پانچواں سیزن ریلیز کیا گیا ہے۔

Video edited on Kapwing

M .SAJID .KHAN

Content Writer