گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کے مابین سرد جنگ جاری

Governor Punjab -Punjab Govt
کیپشن: Governor Punjab -Punjab Govt
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کے مابین سرد جنگ جاری، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عوامی مفاد میں دو بلوں کی منظوری دے دی جبکہ دو مسودوں پر اعتراض عائد کرکے واپس پنجاب اسمبلی کو بھجوا دیا۔

گورنرپنجاب نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022 کی منظوری دیدی،  گورنر پنجاب نے پنجاب انڈسٹریز کنٹرول آن ایسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ ترمیمی بل 2022 کی بھی منظوری دیدی۔ گورنر پنجاب نے خواتین کیخلاف تشدد سے تحفظ کا ترمیمی بل 2022 بہتری کی تجاویز کیساتھ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا۔

 گورنر نے بل میں تشدد کی تعریف وسیع کرنے کی تجویز دی جبکہ موجودہ بل میں یہ تعریف محدود تھی، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق تشدد کی تعریف وسیع کرنے سے خواتین کو تشدد کیخلاف بہتر طور پر انصاف دیا جا سکتا ہے، بل میں دی گئی گھریلو تشدد کی محدود تعریف سے کافی لوگ خواتین کیخلاف تشدد کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ 

گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار کی بجائے براہ راست بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ میں عوامی مفاد میں ان بلوں پر عرق ریزی سے کام کیا گیا،گورنراب تک عوامی مفاد میں بیسیوں بلوں کی منظوری دے چکے ہیں۔