ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے 3 سینئر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔