ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر،وجہ کیا بنی؟

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیر اعظم نے رات لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کل متوقع ہے، وزیراعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں نوازشریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں۔ ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کیے گئے۔ پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے۔ شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرلیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  چاہے کچھ بھی ہو، حالات اور نتائج کیسے بھی ہوں، وزیراعظم کسی ’’دباؤ‘‘کو قبول نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے کہا، جتھوں کی بات نہ پہلے مانی، نہ اب مانیں گے۔ ملک اس وقت مشکل میں ہے، دعا ہے سارے معاملات بہتر ہو جائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، قانون کے مطابق ہوگی۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن میں نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا نوازشریف اور شہبازشریف نے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی ہے۔ فیصلہ آئینی عمل شروع ہونے کے بعد مشاورت سے ہوگا۔