تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، مہوش حیات کا کرکٹرز کیلئے ویڈیو پیغام

Mehwish Hayat
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد معروف ادکارہ مہوش حیات نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کیلئے خصوصی ویڈیو  پیغام  جاری دیا۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر دبئی اسٹیڈیم سے ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں ان کے دوست اور بھائی بھی موجود تھے۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ”کوئی بات نہیں! تم جیتے یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، انہوں نے  پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش  کر کے نہ صرف ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بلکہ ہمارے دل بھی جیت لیے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ ہم ہمیشہ ان سے پیار کرنے رہیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کا سیمی فائنل دیکھنے سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ کئی فنکار بھی دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جن میں مہوش حیات کے ساتھ گلوکار عاصم اظہر بھی شامل ہیں۔

عاصم اظہر نے گزشتہ روز کی شکست پر دل چھوٹا ناکرتے ہوئے لکھا جیت یا ہار۔۔بادشاہوں کی طرح کھیلنے اور آسانی سے ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بننے کے لیے ہمیں تم پر فخر ہے۔ بس یہ ہمارا دن نہیں تھا۔ ہماری ٹیم صرف اور صرف محبت اور سپورٹ کی مستحق ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے پاکستان زندہ باد۔

Sughra Afzal

Content Writer