ویوو نے کم بجٹ نیا سمارٹ فون متعارف کروا دیا

Vivo Y21
کیپشن: Vivo Y21
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ(سٹی42) سمارٹ فون بنا نے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنی وائے سیریز کا نیا سمارٹ فون Y21 متعارف کروا دیا۔ یہ سمارٹ فون سپر سلم باڈی،5000ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری اور  18Wفاسٹ چارج کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا ہے۔

 Y21 ایسے افراد کے لیے بہترین انتخاب ہے جو کم بجٹ میں بیٹری کی بہترین گنجائش، زیادہ میموری اور دور حاضر  کے جدید ڈیزائن کا موبائل فون خریدنا چا ہتے ہیں۔ اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برینڈ سٹریٹجی زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ ''ویوو Y سیریز زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہے۔ ویوو اپنی مارکیٹ ریسرچ کی بدولت صارفین کی ضروریات کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس تحقیق کی بناء پر صارفین کی پسند و ضرورت کے مطابق پروڈکٹس متعارف کرواتا ہے۔

ویوو Y21 کی صورت میں ہم آپ کے لیے ایسا سمارٹ فون لارہے ہیں جو نہ صرف دیکھنے میں انتہائی دیدہ زیب بلکہ کارکردگی بھی میں بہترین ہے۔Y21 کی 8. 0mm  سپر سلم باڈی میں سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل کو ان لاک کرسکیں۔ نیا Y21 کا ڈیزائن زیادہ کمپیکٹ اور استعمال میں زیادہ آرامدہ ہے نیز اس سیریز کے سابقہ سمارٹ فون کے مقابلے میں یہ مزید 0.4mm  پتلا اور10g  ہلکا ہے۔ Y21 میں  64GB کی بڑی میموری بھی موجود ہے جس میں1TB تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ فائلز کو مستقل طور پر محفوظ کر سکیں۔

ویوو Y21 میں 13میگا پکسل کا مین کیمرہ موجود ہے جو ہر قسم  کے مناظر کی تصویرکشی کو آسان بناتا ہے۔ اس کے ریئر کیمرہ سیٹ اپ میں 2میگا پکسل میکرو کیمرہ لینز بھی ہے جو فوکس کو 4 سینٹی میٹر تک کلوز کر سکتے ہیں اور گرد و نواح میں چھپی ہوئی چھوٹی سے چھوٹی خوبصورت اشیاء کی تصویرکشی کو ممکن بنا تے ہیں۔

تخلیقی اور حیران کن تصاویر بنا نے کے لیے اس کے 13میگا پکسل ریئر کیمرہ میں Bokeh scenarios  بھی موجود ہیں۔ویوو کا نیا  Y21 مٹیلک بلیو اور ڈائمنڈ گلو جیسے دو دلکش رنگوں میں  27،999 روپے کی قیمت پر پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو خرید سکتے ہیں۔ 

ویوو

Sughra Afzal

Content Writer