رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اپنی نازیبا ویڈیوز کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

  نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں اور انہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جبکہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیوز پر شرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پرشیئر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغاز کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ شیئرکی ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے.

Sughra Afzal

Content Writer