سٹی 42: رانا تنویر حسین کی کاوشوں سے پاکستان انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مکمل رکن بن گیا۔پاکستان کی زیتون کی صنعت کے لیے عالمی منڈیاں کھل گئیں
پاکستان نے انٹرنیشنل اولیو کونسل کی تاریخی رکنیت حاصل کر لی۔پاکستانی زیتون کے تیل کو عالمی معیار اور سرٹیفکیشن تک رسائی حاصل ہوگئی ۔
رانا تنویر حسین نے کہا آئی او سی رکنیت سے پاکستان کی زیتون صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،پاکستان کی زرعی معیشت میں زیتون کا شعبہ اہم کردار ادا کرے گا،زیتون کی برآمدات سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،حکومت زیتون کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی ،پاکستان کے زیتون کے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کی جائے گی،زیتون کی صنعت کو دیہی معیشت کی مضبوطی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا پاکستان کا زیتون کا تیل جلد عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل کرے گا،زیتون کے شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں زیتون ایک اہم حصہ بنے گا، حکومت زیتون کے شعبے کو پائیدار زرعی ترقی کا ماڈل بنانا چاہتی ہے،آئی او سی رکنیت پاکستان کے لیے عالمی سطح پر نئی پہچان ہے،پاکستانی زیتون کی کوالٹی عالمی معیار کے مطابق بنانے پر کام جاری ہے،زیتون کی کاشت سے پانی کے بہتر استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا،پاکستان کا زیتون کا شعبہ جلد برآمدی معیشت کا مضبوط ستون بنے گا۔