سٹی 42: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ٹیکسٹائل سیکٹر نمائندوں سے اہم ملاقات ہوئی ۔بجٹ 2026-27 پر معاشی ٹیم اور ٹیکسٹائل صنعت میں تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
ٹیکسٹائل سیکٹر نے ٹیکس اصلاحات، سستی توانائی،ایکسپورٹ سہولتوں کی تجاویز پیش کر دیں۔صنعتکاروں کا پیداواری لاگت کم اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ مؤثر ریفنڈ سسٹم، کم انرجی ٹیرف اور آسان کاروباری ماحول ناگزیر قرار دیا ۔ ٹیکسٹائل نمائندوں کا برآمدی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا بزنس کمیونٹی سے مستقل مشاورت کیلئے ٹیکس پالیسی آفس فعال ہے۔
ایف بی آر کی مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو تعاون کی دعوت دی گئی ۔ شوگر، سیمنٹ، بیوریجز اور تمباکو شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ پہلے ہی نافذ کی گئی ۔
ٹیکسٹائل سیکٹر اور حکومت میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ فریم ورک پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیر خزانہ نے کہا ٹیکسٹائل سیکٹر کی تجاویز بجٹ سازی میں زیر غور لائی جائیں گی